کوئٹہ : ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیٹیلائٹ ٹاؤن میں سریاب لنک روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ایس پی سریاب عمران قریشی کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکا نجی بینک کے قریب کھڑی گاڑی میں ہوا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ،ایس پی سریاب کے مطابق دھماکے کے وقت ایف سی کی گاڑی قریب ہی کھڑی ہوئی تھی۔