کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 کو زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقک کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں باچا خان چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔