کوئٹہ : فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ سرکی روڈ پر پیش آیا جہاں دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے محمد سلطان کو قتل کر دیا۔

دوسرا واقعہ ائیر پورٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے محمد اقبال پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے لاشوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا ہے۔