کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلی کاریز سیدان میں پیش آیا۔
جہاں ایک نوجوان نے اپنی بہن اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بعد میں وہ موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔