کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ

Flour Price

Flour Price

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 سے 40 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 830 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آٹے کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ سے دو روپے تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

رمضان المبارک سے قبل آٹے کا 20 کلو تھیلا 790 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا، رمضان المبارک سے قبل آٹے کے 20 کلو تھیلے کی سرکاری قیمت 702 روپے مقرر کی گئی تھی۔