کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے حساس مقامات پر فورسز کی تعیناتی کی ساتھ ساتھ پٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے پولیس کے مطابق شہر کے مختلف حساس مقا مات پر پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں۔
جبکہ نواحی علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی پیڑولنگ کا سلسلہ جا ری ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر روڈ بلاک کر دیا جائے گا مسا جد اور ا ما م بارگاہوں کے باہر پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور نمازیوں کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر داخلے کی اجازت ہو گی۔ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکننگ کی جارہی ہے۔