کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس اور ایف سی کی پٹرولنگ اور خصوصی چیکننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ شہر میں نماز جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ناکہ جات کے علاوہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی پٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ نماز جمعہ کیلئے مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ نمازیوں کو تلاشی کے بعد نماز اداکر نے کیلئے اجازت دی جائیگی۔