کوئٹہ : ایف سی اہلکاروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 ارکان ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایف سی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو ہلاک اور چار کو گرفتار کر لیا۔

ملزموں کی فائرنگ سے ایف سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جھڑپ میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔