کوئٹہ :گیس لیکج سے دھماکہ ، ایک شخص جھلس کر زخمی

QUETTA

QUETTA

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث ایک اور دھماکہ ، ایک شخص جھلس کرزخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میھٹا چوک پر واقع حجام کی دکان میں گیس لیکج کے سبب علی الصبح دھماکہ ہوا اور دکان میں آگ لگ گئی۔

جس کے باعث 34 سالہ میرک خان جھلس گیا جسے فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق اس کے جسم کا 70 فی صد حصہ جھلس گیا ہے ۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔