کوئٹہ : سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں جی ایس پی کے ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا،تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شادی چوک پرجیالوجیکل سروے آف پاکستان کے ملازم کے گھر کے باہر دستی بم پھینکا گیا۔

دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔