کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں کے مردہ خانوں کی کولڈ اسٹوریج مشینیں خراب

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کے مردہ خانوں کی کول ڈاسٹوریج مشینیں خراب ہو گئیں، لاوارث ملنے والی لاشیں فوری طورب پر امانتاً دفنائی جانے لگیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس کے مردہ خانے کی کول ڈاسٹوریج مشین تو کافی عرصے سے خراب ہے جسے ٹھیک کرانے کی کوشش نہیں کی گئی، اب چند روز قبل سول اسپتال کوئٹہ میں موجود سماجی شخصیت بلقیس ایدھی کی جانب سے عطیہ کی گئی۔

کولڈاسٹوریج مشین بھی جواب دے گئی جس کی وجہ سے شہر کے دونوں اسپتالوں میں لاوارث لاشیں رکھنے کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اسپتالوں کے کولڈ اسٹوریج خراب ہونے اور گرمی کی وجہ سے ملنے والی لاوارث لاشوں کی فوری طور پر امانتاً تدفین کی جارہی ہے۔