کوئٹہ (جیوڈیسک) قمبرانی روڈ پر 2 جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر منشیات فروشوں کے دو گروپوں میں رقم کی لین دین کے تنازع پر تصادم ہو گیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ بھی راستے میں دم توڑگیا۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔