کوئٹہ (جیوڈیسک) پشتون آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پشتون آباد کے علاقے مٹھا چوک پر مسلح افراد نے گھر سے بازار جانے والے شخص محمد عمر پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کی موت سر پرگولی لگنے سے ہوئی ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔