کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کی حدود ہزار گنجی کی حدود میں موٹرساِئیکل پر گشت کرنے والے دو اہلکار حوالدار ظہور احمد اور سپاہی اور میر دل ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ان پر دو نامعلوم موٹرساِئیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دوسرا اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔