کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت نے حیات بلوچ قتل کیس میں نامزد ایف سی اہلکار کو سزائے موت سنادی۔
حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار شادی اللہ نے اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ 13 اگست 2020ء کو تربت آبسر میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے میں صوبیدار سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
واقعہ کے بعد ایف سی اہلکار شادی اللہ نے قریبی کھجور کے باغات میں موجود کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی کے طالب علم محمد حیات بلوچ کو اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔