کوئٹہ: ہزارہ برادری کے دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہفتے کی رات فائرنگ کر کے شیعہ ہزارہ برادری کے دو افراد کو ہلاک کردیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس عمران قریشی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مسلح شدت پسندوں نے مسافر بس میں سوار ہزارہ برادری کے دو افراد کو شناخت کر کے اتارا اور انتہائی قریب سے گولیاں ماریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے وقت بس کراچی کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔ پولیس اور فرنٹیئر کور نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی ابتدائی تحقیقات کیں۔

پولیس نے واقعے کو فرقہ ورانہ دہشت گردی قرار دیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس حادثے سے چار دن قبل صوبے میں واقع سبی ریلوے اسٹیشن پر دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔