کوئٹہ : گھر میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے افغان روڈ پر ایک گھر میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افغان روڈ پر واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں میاں شیر محمد اور بیوی نور بی بی کمرے کے اندر سوئی گیس ہیٹر جلتا سو گئے، گیس کے اخراج کے باعث کمرا گیس سے بھر گیا اور دونوں میاں بیوی گیس سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کاروں نے لاشیں ضروری کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔