کوئٹہ: سنڈیمن اسپتال سے لاپتہ ہونے والا نومولود بچہ بازیاب نہ کرایا جا سکا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال کی گائنی وارڈسے لاپتہ ہونے والے بچے کو دو روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔ پولیس کے مطابق سول اسپتال سے بچے کے لاپتہ ہو نے کی تفتیش جاری ہے بچے کی بازیابی کے لئے اسپتال اور آس پاس کے علاقوں میں تلا ش کیا جا رہا ہے ڈیوٹی پر موجود عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک بچے کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

بچہ کے لاپتہ ہونے کا مقد مہ سول لائن تھانے میں والد کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ دو روز قبل اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر سے بچہ ولادت کے تقریبا چار گھنٹے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔