کوئٹہ کے اسپتالوں میں آج سے 3 گھنٹے ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر مناف ترین کی بازیابی کیلئے ڈاکٹروں کی تمام تنظیمیں متحد ہوگئیں، اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کوئٹہ کے اسپتالوں میں آج سے تین گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کمال نے بتایا کہ ڈاکٹر مناف ترین کی بحفاظت بازیابی کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پی ایم اے ،بلوچ ڈاکٹرزفورم اور بلوچستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مشترکہ جدوجہد کرنے کیلئے اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ آج سے کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں تین دن تک صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک ٹوکن ہڑتال ہوگی۔

اس دوران احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے جبکہ ڈاکٹرز کی اسٹرنگ کمیٹی کا اجلاس تین روز بعد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔