کوئٹہ: ہوٹل پر دستی بم حملہ، ایک شخص ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) پیر کی صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر واقع ایک ہوٹل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ کے قریب زخمی ہو گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے ہوٹل کے باہر دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔