کوئٹہ (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ سریاب روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا جسے معمولی نقصان پہنچا۔