کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی سکیورٹی سخت

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز فیض محمد بگٹی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ سے اندرون ملک جانیوالی ٹرینوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات کے تحت ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ ٹرینوں پر اضافی اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں، ٹرینوں کو روانگی سے قبل سراغرساں کتوں کے زریعے چیک کیا جائیگا جبکہ ریلوے ٹریک پر تعینات اہلکاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔