کوئٹہ : شاہراہ اقبال پر ٹیکسی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ٹیکسی کار پر فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر 2 راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے وسطی علاقے شاہراہ اقبال پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹیکسی پر اندھا دھاند فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو سی ایم ایچ اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔