کوئٹہ میں لوہے کے ڈبے میں رکھا 25 کلو وزنی بم برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے لوہے کے ڈبے میں رکھا ہوا 25 کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم افراد ایک پیٹی میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر اسے سٹرک کنارے نصب کر رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے لیکن پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق برآمد ہونے والے بم کا وزن 25 سے تیس کلو ہے اور اسکے ساتھ ریموٹ کنڑول بھی برآمد ہو ا جو ملزمان وہاں چھوڑ گئے تھے۔