کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے نجی طیارے کے انجن میں فنی خرابی کے ساتھ ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ سے ایک نجی کمپنی کے طیارے میں 124 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارہ رن وے سے جونہی ٹیک آف پوائنٹ پر پہنچا تو اچانک طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی اور وہ اڑ نہیں سکا، جس کے ساتھ ہی اس کا پچھلا ٹائر بھی زوردار دھماکے سے پھٹ کیا گیا۔
طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو کنٹرول کر کے حادثے سے بچا لیا جس کے بعد فوری طور پر مسافروں کو بحفاظت نیچے اتار کر لائونچ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
طیارے کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔