کوئٹہ: جے یو آئی کے جلسے میں زوردار دھماکا، 7 افراد زخمی

Quetta Bomb Blast

Quetta Bomb Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں جے یو آئی کے جلسے میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جا تی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان جوں ہی اپنی تقریر کرکے اسٹیج سے جوں ہی نیچے کی جانب بڑھے عین اسی وقت زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مقررین کو اسٹیج پر ہی روک دیا گیا۔

اسٹیج پر موجود مولانا فضل الرحمان سمیت تمام مقررین محفوظ ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جلسہ گاہ کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں اور جلسے کے شرکاء کو اندر ہی روک دیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔