کوئٹہ : بس حادثہ ،2 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق،7 زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ چمن شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگل پیر علیزئی کے مقام پر چمن سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سرانان کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر حادثے کی وجہ سے ٹریفک بھی معطل ہو گیا۔