کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 3 ہوگیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ اور قلات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، صوبے کے اکثر علاقے ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 3 ، قلات اور زیارت میں منفی 2 ، بارکھان میں 6.5، دالبندین میں 4، گوادر میں 19، جیونی میں 18، لسبیلہ میں 8.5، نوکنڈی میں 5.3، پنجگور میں 6.5، سبی میں 12، تربت میں 14 اور ژوب میں 5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں موسم سردخشک رہے گا۔