کوئٹہ, قلات, زیارت, چمن اور پشین میں برفباری

Snowfall

Snowfall

کوئٹہ (جیوڈیسک) وادی کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن اور پشین میں مزید برف باری ہوئی ہے۔ شمالی وزیرستان اور گلگت بلتستان میں بھی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن اور پشین میں آج ہونیوالی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقوں شوال اور رزمک میں بھی علی الصبح برف باری اور بعض میں بارش ہوئی۔

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقوں نیاٹ ویلی، بابو سر اور بٹوگا ٹاپ میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری اور بارش کا سلسلہ آیندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے

جبکہ مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن سمیت مری اور گلیات میں بھی جمعرات تک چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔