کوئٹہ : مغوی ڈاکٹر منوج کمار کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے گیلانی روڈ سے اغوا ہونے ڈاکٹر منوج کمار کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ما ہر تعلیم ڈاکٹر منوج کمار کےاغواء کے حوالے سے ایس پی سی آئی اے شوکت علی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جو کیس کے مختلف پہلوووں کا جائزہ لے گی اور جائے وقوعہ سے حاصل کئے گئے شواہد کی روشنی میں ملزمان کا سراغ لگا نے کی کوشش کریگا۔

ڈاکٹر منوج کمار کو گذشتہ روز دوپہر کو اپنے گھر سے مقا می ٹیوشن اکیڈمی آتے ہوئے الگیلا نی روڈ سے اغواء کر لیا گیا تھا۔