لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے بانی و چیئرمین غازی ڈاکٹر شاہد رضا علوی، مرکزی صدر ایم اے تبسم، سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر، سیکرٹری جنرل فیصل اظفر علوی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجینئر اصغر حیات ،کنوینئر میر افسرامان، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر،صدرپنجاب حافظ جاویدالرحمن قصوری،صدرسندھ محمدجاویدصدیقی ،اقبال کھوکھر،ایم پی خان،ابن نیاز،ابن ریاض،رشیداحمدنعیم،حامدقاضی،ڈاکٹرایم ایچ بابر،شہزاداسلم راجہ ودیگرنے کہا ہے کہ کوئٹہ میںبے گناہوں کا قتل عام کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ہسپتالوں میںجنگ کے دوران بھی حملے نہیں کئے جاتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشتگردوں اور انتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنے گی۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے گل بھوشن یادوسمیت راء کے تمام گرفتار ایجنٹوںکیخلاف دہشتگردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان اور ایران کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرکے مسلسل جارحیت کررہا ہے ۔حکومت کو متعلقہ ممالک سے واضح انداز میں بات کرنی ہوگی اور دہشتگردی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھانے ہوں گے۔