کوئٹہ (جیوڈیسک) خروٹ آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس اور ایف سی کارروائی میں حصہ لے رہی ہے۔ملزمان کی فائرنگ سے 15 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی آئی جی احمد مبین کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ گزشتہ کئی گھنٹوں سے رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔