کوئٹہ : خروٹ آباد میں ٹارگٹیڈ آپریشن کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں گزشتہ روز ہونے والے ٹارگٹیڈ آپریشن کا مقدمہ ایف سی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد تھانہ میں فرنٹئیرکور کے اہلکار محمد محسن کی مدعیت میں نامعلوم مسلح افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل اقدام قتل، سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ اور ایکسپلویسو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تاہم کوئی گر فتا ری عمل میں نہیں آئی ہے۔ خروٹ آباد کلی بارات میں گزشتہ روز پولیس فرنٹیئرکور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد سمیت پانچ افراد کو ہلاک کردیا تھا۔