کوئٹہ: لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے پر لیزر لائٹ سے نشانہ

PIA

PIA

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے پر لیزر لائٹ سے نشانہ، سرچ آپریشن کے بعد طیارے کو لاہور روانگی کی اجازت دے دی گئی۔

مشہد کوئٹہ پرواز پی کے254 کے پائلٹ نے لینڈنگ سے پہلے کنٹرول روم میں لیزر لائٹ لگنے کی رپورٹ کی جس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ائیر پورٹ کے اطراف کےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس کے بعد طیارے کو لاہور روانگی کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ پشاور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر حملے سے کئی ماہ پہلے لیزر لائٹ لگنے کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔