کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلوں کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ سیشن جج کوئٹہ منور شاہوانی کی عدالت میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف 56 امیدواروں نے اپیلیں دائرکرائی ہیں جس کی باقاعدہ سماعت شروع ہو گئی۔
بلدیاتی انتخابات میں حصہ کے لئے 992 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں جانچ پڑتال کے بعد کے کاغذات ریٹرننگ آفیسرز نے مسترد کر دیئے تھے۔ ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے اعتراضات کے بعد 53 امیدواروں اور تین سیاسی جماعتوں نے اپیلیں کی ہیں۔ اپیلوں کی سماعت کل شام 4 بجے تک جاری رہے گی اور 19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حمتی فہرست جاری کی جائے گی۔