کوئٹہ : مقامی قبائلی رہنما کے گھر پردستی بم حملہ اور فائرنگ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مقامی قبائلی رہنما کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ میں کانسی روڈ پر پیش آیا۔

جہاں خدائے داد چوک کے قریب رہائش پذیر مقامی قبائلی رہنما عنایت اللہ خلجی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔