کوئٹہ (جیوڈیسک) ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈاکٹر مناف کی فوری بازیابی کا حکم دیا ہے۔
ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین ہسپتال سے گھر جا رہے کہ نامعلوم افراد نے انہیں انکی گاڑی سے اغوا کر لیا۔ واقعے کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف نےآج سول ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈاکٹر مناف کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو انکی فوری بازیابی کا حکم دیا ہے۔