اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور مردان حملوں میں ملوث گروہوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔
کوئٹہ دھماکہ اور مردان کچہری پر خود کش حملے ہوئے اور دھماکے میں جسے حملہ آور کہا گیا وہ حملہ آور نہیں بلکہ شہید ہوا تھا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ پشاور میں وارسک میں آنے والے چار دہشتگردوں کا پتہ چل گیا ہے۔ یہ چاروں حملہ آور غیر ملکی معلوم ہوتے ہیں۔
ان کے آنے کا راستہ بھی واضح ہو گیا ہے اور مردان کچہری کا حملہ آور بھی غیر ملکی معلوم ہوتا ہے۔ کوئٹہ دھماکے کے تین ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
حملہ آوروں کے مقامی سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کر رہے ہیں۔