کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے موقع پر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف جے یو آئی نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے، اسی کال پر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر شہر میں بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے۔
چمن دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف شاہراہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں، چیکنگ اور گشت جاری ہے، گزشتہ روز چمن میں موڑر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں جے یوآئی ف کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افرادشہید اور سترہ افراد زخمی ہوئے تھے۔