کوئٹہ : سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری

Asfandyar Kakar

Asfandyar Kakar

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مقدمے کی سماعت کوئٹہ احتساب عدالت کے جج پذیر بلوچ نے کی ، اس موقع پرعدالت میں سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ اور دیگر ملزمان پیش نہیں ہوئے جبکہ سابق وزیر کے وکیل نے استثنٰی کی درخواست دی جس پر عدالت نے درخواست مسترد کر دی اور تمام ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

بعد ازاں مقدمے کی سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ سابق وزیر خوراک وغیرہ کے خلاف نیب کی جانب سے گندم میں خردبرد کے تین تین ریفرنس دائرکئے ہیں جس میں کروڑ روپے غبن کئے ہیں۔