کوئٹہ کی مشن روڈ پر ایف سی کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی مشن روڈ پر ایف سی کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ نمائندہ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر ایف سی کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایک شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ اہل کاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش پر ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔