کوئٹہ : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق کلی اسماعیل میں فیض دین نامی شخص بازار جا رہا تھا کہ راستے میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔