کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ساتویں محرم کے جلوس کو آخری شکل دی گئی ، جلوس کے روٹ پر تمام کاروباری مراکز اور راستے سیل کردیئے گئے۔ کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کے سلسلے میں ذوالجناح ، علم اور تعزیوں کا جلوس آج بعد از ظہر دو بجے امام بارگاہ کلاں پرنس روڈ سے برآمد ہوگا۔
جو آرٹس سکول روڈ ، آرچر روڈ ، لیاقت بازار اورپرنس روڈ سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصر العزاء پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ، ساتویں کے جلوس کے تمام روٹ پر کاروباری مراکز سیل کر دیا گیا ہے۔
رابطہ راستے کو خاردار تاریں اور قناعتیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے ، جلوس کے روٹ پر پولیس ، ایف سی ، بلوچستان کانسٹیبلری ،اے ٹی ایف اور آر آر جی کے تقریبا 7 ہزار اہلکار اور آفیسران تعینات کئے گئے ہیں۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور پہاڑوں پر لیویز کی بھاری نفری لگائی گئی ہے جلوس روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج شہر کے مختلف حصوں میں موجود ہے۔