کوئٹہ : بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ 31 دسمبر کو ہو گی

Polling

Polling

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ پولنگ 31 دسمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابا ت کے تیسرے مرحلہ کیلئے کسان اور ورکر ز کی نشستوں پر انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے مجموعی طور 1486نشستو ں کیلئے مجموعی طور پر 768 امیدوار کسان کی 378اور ورکرز کی 390نشستو ں پر بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

جبکہ 613 نشستوں کیلئے 1482امیدوار میدان مین رہ گئے ہیں۔کوئٹہ کی کسان اور ورکر کی 20 مخصوص نشستوں کیلئے 68 امیدوار وں کی فہرست ہے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے پولنگ 31دسمبر کو ہو گی۔