کوئٹہ :نیو سریاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشتگرد گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ نیو سریاب کے علاقے میں کلی سملانی میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔