کوئٹہ میں نویں کے طالب علموں نے بارش میں پرچہ دیا

QUETTA,

QUETTA,

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں تعلیم عام کرنے کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آگئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نویں جماعت کے طالبعلم بارش کے دوران پرچہ دیتے رہے، ان کو بارش کے پانی سے بچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں تھا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ہورہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے طلبا کو ہر ممکن تعاون اور سہولتوں کی فراہمی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

شہر کے وسط میں واقع ارباب کرم خان روڈ کے کلی شیخان ہائی اسکول میں بھی طالبعلم بارش میں امتحان دینے پر مجبور تھے۔ طلبا نے نہ صرف سردی میں بیٹھ کر امتحان دیا بلکہ کئی کے پاؤں تک پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔