کوئٹہ : نرسوں کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے چھٹے روز بھی احتجاج

Quetta Nurses Protest

Quetta Nurses Protest

کوئٹہ(جیوڈیسک)نرسوں کا تنخواہوں اضافے اوردیگر مطالبات کے حق میں چھٹے روز بھی احتجاج جاری رہا۔پاکستان نرسز فیڈریشن بلوچستان کے زیر اہتمام چھٹے روز نرسوں کے مطالبات کے حق میں سول ہسپتال کے نرسنگ کالج کے بارہر احتجاجی کیمپ لگایا۔ جس میں مختلف ہسپتالوں سے آئی ہوئی نرسوں نے شرکت کی۔

نرسوں کاکہناہے کہ ڈیڑھ سال سے الائونسز میں اضافے کا مطالبہ کررہی ہیں لیکن حکومت کوء نوٹس نہیں لے رہی ہے انکا مطالبہ ہے کہ تنخواہ میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا جائے۔ رہائشی کالونیاں تعمیر کی جائیں انہیں میس اور یرنیفارم الائونس پنجاب کی نرسوں کے مساوی دیاجائے ۔ انکا کہناہے کہ جب تک انکے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی ۔ اور اگر جلد مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ احتجاج میں مزوسعت لائیں گی ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ۔