کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترقی بائی کے علاقے رند گڑھ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جونہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وہاں پہنچے تو ایک کمپائونڈ سے مبینہ دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ سے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ، تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔