زیارت :ضلع زیارت میں مقامی تنظیم :ویش وگڑی: کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال زیارت میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تعزیتی ریفرنس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب میں جے یو آئی نظریاتی کے ضلعی امیر مولوی عبدالعلیم دمڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک حبیب اللہ،جے یو آئی ف کے مولوی نور محمد ، میر عالم افغان ، غیاث الدین ، زین العابدین، محیب اللہ شبنم ، شاہ جی و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک حبیب اللہ کاکڑ کاکہنا تھا کہ حکومت اخلاقی طور پر حکمرانی کرنے کا جواز کھو بھیٹی ہے ۔ آئے روز پشتون وطن کو خون میں رنگا جا رہا ہے ۔بولان تا چترال نعرہ لگانے والے اب کیوں خاموش ہے ۔ سی پیک کے منصوبے میں پشتون ایریا کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے لیکن نام نہاد قوم پرست اور نام نہاد مذہبی جماعت نے کچھ مراعات کے عوض اپنے نعروں اور منشور سے ہٹ گئے ہیں ۔ جس کی عوامی نیشنل پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور مئیر کوئٹہ مکمل بے اختیار ہیں کیونکہ صوبائی حکومت اور مئیر کوئٹہ کو پنجاب نے منتخب کیا ہے اور یہ فیصلہ بھی وہی پر ہوا ۔ افسوس ہے کہ ہم اتنے بے اختیار ہیں کہ ہمارے وزیر اعلیٰ اور مئیر کو بھی پنجاب سے منتخب کیا جا تا ہے ۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آئے روزحملے ہو رہے ہیں لیکن حکومت اس کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگائی ہے ۔ حکومت سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔اور حملے کی تحقیقات کرکے جو بھی غفلت کے مرتکب پائے جائے انہیں سخت سزا دی جائے ۔ تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زیارت : ضلع زیارت کلی ورچوم کے شائد دمڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے ایک صوبائی پارٹی سے مستعفی ہوکر قومی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جو کہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ اور ہم نور محمد دمڑ کی اس فیصلے کی ہر قسم کی تائید و حمایت کرتے ہیں ۔انشاء اللہ پی ٹی آئی اب ضلع میں مزید فعال ہو گی اور حاجی نور محمد دمڑ پارٹی کی ضلع میں مقبولیت کیلئے دن رات کوشش کرینگے اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں زیارت میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زیارت: پی ٹی آئی ضلع زیارت کے رہنماوں منصور احمد پانیزئی ، حبیب اللہ پانیزئی اور رضوان خان نے معروف شخصیت نور محمد دمڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنی مثبت سیاست کی بدولت ملک میں پزیرائی مل رہی ہے ۔ملک کی دیگر جماعتیں پی ٹی آئی کی عوام دوست سیاست سے پریشان ہیں ۔کیونکہ پیٹی آئی کی سیاست کا محور عوامی مسائل کا حل ہے انہوں نے نور محمد دمڑ کی شمولیت کو کاروان عمران خان کی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب زیارت میں پی ٹی آئی کو مقبول ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ نواب خان دمڑ کی کوششوں اور نور محمد دمڑ کی شمولیت سے اب پارٹی زیارت میں مزید فعال اور منظم ہوگی ۔