کوئٹہ (جیوڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ سینٹر کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
آرمی چیف ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ اس دوران آرمی چیف کو سانحہ کوئٹہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی امن و امان سے متعلق اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔ آرمی چیف نے شہید ہونے والے اہلکار کے نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے میں 60 اہلکار شہید اور 117 زخمی جب کہ 3 دہشت گرد بھی ہلاک کر دیئے گئے تھے۔